ایک پاکستانی مہینے میں پونے 3 کلو چینی کھانے لگا، ہر پانچواں شخص شوگر کا مریض

ایک پاکستانی مہینے میں پونے 3 کلو چینی کھانے لگا، ہر پانچواں شخص شوگر کا مریض
ایک پاکستانی مہینے میں پونے 3 کلو چینی کھانے لگا، ہر پانچواں شخص شوگر کا مریض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں چینی کے استعمال میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، پاکستانیوں کا میٹھے کے استعمال میں دنیا میں پانچواں نمبر آرہا ہے، ایک دوسرے کے مطابق ہر پاکستانی ایک ماہ میں پونے تین کلو اور روزانہ تقریباً دو چمچ چائے میں اور سافٹ ڈرنک یا بیکری مصنوعات میں 12 سے 14 چمچ اور سال میں تقریباً 32 کلو چینی کھارہا ہے ۔ پاکستانی چینی عالمی مارکیٹ کی مہنگی ترین چینی شمار کی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں چینی کی برآمد حکومت سبسڈی بھی دیتی ہے اور کل پیداوار کا 4.2فیصد برآمد کیا جاتا ہے، چینی کا سب سے زیادہا ستعمال سافٹ ڈرنکس، آئس کریم، چاکلیٹس، بیکری مصنوعات اور مٹھائیوں میں ہوتا ہے جو کہ کل پیداوار کا 60 فیصد ہے اور باقی چائے اور دیگر چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان کے شہری سب سے زیادہ چینی خور ہیں، پاکستان میں چینی کی کل پیداوار 6.5 ملین میٹرک ٹن (6ارب 50 کروڑ کلو گرام)ہے جس میں سے 0.275 ملین میٹرک ٹن برآمد کی جاتی ہے، پاکستان کی آبادی جو اس وقت 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اس میں 15 سال پہلے صرف 6 فیصد آبادی شوگر کی مریض تھی مگر اب چینی کے بے جا استعمال سے ہر پانچواں شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ناقص چکن کے خلاف کریک ڈاؤن، 3120کلومضر صحت گوشت تلف، 212دوکانوں کو وارننگ جاری

پوری دنیا کی کل چینی کی 50 فیصد پیداوار یورپ میں ہوتی ہے جہاں ہر سال ضرورت سے 3 ملین میٹرک ٹن زیادہ چینی پیدا کی جاتی ہے، 2016ءمیں یورپ کے اندر اس کی پیداوار 101.9 ملین میٹرک ٹن تھی اس میں سے پولینڈ 9.2 ملین میٹرک ٹن، جرمنی 22.2ملین میٹرک ٹن، فرانس 32.9 ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کررہے ہیں جبکہ بھارت میں پیداوار 35.2 ملین میٹرک ٹن ہے جس میں سے27.2 ملین میٹرک ٹن کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ 8ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کی جاتی ہے۔ اسی طرح ترکی 27.69 ملین میٹرک ٹن چینی پیدا کررہے ہے جس میں سے 25.4 ملین میٹرک ٹن چینی ملک کے اندر ہی استعمال کی جارہی ہے۔ چین اپنی ضرورت کا صرف 10 فیصد پیدا کرتا ہے، اسی طرح امریکہ 8.5 ملین میٹرک ٹن چینی پیدا کرتا ہے جبکہ وہاں چینی کا استعمال 9.9 ملین میٹرک ٹن ہے۔ دنیا میں کل چینی کی پیداوار 180 ملین میٹرک ٹن ہے۔ دنیا میں سب سے کم چینی کا استعمال چین میں ہوتا ہے جبکہ بھارت اور ترکی میں چینی زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔

مزید :

لاہور -