لنڈی کوتل پریس کلب کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

لنڈی کوتل پریس کلب کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبرایجنسی (بیورورپورٹ) لنڈیکوتل پریس کلب میں صحافیوں کی ایک ہنگامی اجلاس ہواجس میں صحافیوں نے باجوڑ ایجنسی کی تاجربرادری کی طرف سے باجوڑ پریس کلب پر حملہ کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔گزشتہ روز لنڈیکوتل پریس کلب میں مقامی صحافیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں باجوڑ پریس کلب کی صحافیوں کو تاجر برادری کی طرف سے دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی میٹنگ میں سینئر صحافی سدھیر احمد افریدی ، نصیب شاہ شینواری، شاہد آفریدی ، سردار ولی افریدی ، جبران شنواری ، امان علی ،ساجدمیاں ،سرج آفریدی و دیگر نے شرکت کی صحافیوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی کے صحافیوں کو دھمکیاں اور تاجر یونین کی طرف سے پریس کلب پر حملہ کی دھمکی کوقابل مذمت اور آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا صحافیوں نے باجوڑ ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ پریس کلب کی کابینہ اورصحافیوں کو دھمکیوں میں ملوث تاجران کے خلاف کارروائی کی جائے واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں تاجر یونین لیڈرز نے باجوڑ ایجنسی کے صحافیوں اور پریس کلب پر حملہ کی دھمکی دی ہے جس کے نتیجے میں باجوڑ پریس کلب کے ذمہ داروان صدر حسبان اللہ، محمد سلیم خان و دیگر نے پریس کلب کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پریس کانفرنس کا سلسلہ معطل کر دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔