گلبرگ انڈر پاس اور جوہر ٹاؤن انٹر ٹیمنٹ پارک کی تعمیر جلد شروع کرنے کا فیصلہ،2ارب13کڑور لاگت آئے گی  

گلبرگ انڈر پاس اور جوہر ٹاؤن انٹر ٹیمنٹ پارک کی تعمیر جلد شروع کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈی اے 2ارب 13کروڑ روپے کی لاگت سے دو منصوبے مکمل کرے گا۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں فردوس مارکیٹ گلبرگ کے قریب انڈر پاس کی تعمیر اور جوہر ٹاؤن میں انٹرٹینمنٹ پارک کے قیام کے منصوبوں کوعمل درآمد کے لئے کلیئر کر دیا گیا۔اجلاس کوبتایاگیا کہ سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کی سہولت کے لئے فردو س مارکیٹ چوک میں ایک ارب80کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر پاس کی تعمیر کامنصوبہ مکمل کیاجائے گا۔یہ دورویہ انڈرپاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا۔یہاں سے بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ منصوبے کے لئے تقریباًسات کنال اراضٰ ایکوائر کی جائے گی اور اس کی تعمیر سے فردوس مارکیٹ چوک میں واقع کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جوہر ٹاؤن میں علیم ڈارکرکٹ اکیڈمی سے ملحقہ 140کنال اراضی پر33کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور کا پہلا اینٹر ٹینمنٹ پارک تعمیر کیاجائے گا۔ یہاں جوگنگ ٹریک، جھیل،جم،باسکٹ بال کورٹ،ٹینس کورٹ، منی گالف کلب اور دیگر ؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا،پراجیکٹ ڈائریکٹر عبد الرزاق چوہان اور اقرار حسین، صوبائی محکمہ فنانس اور پی اینڈ ڈی اورمنصوبوں کے کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
تعمیرات