زرداری مافیا نے جماعت اسلامی کو دھوکہ دیا ، علی زیدی کا دعویٰ

زرداری مافیا نے جماعت اسلامی کو دھوکہ دیا ، علی زیدی کا دعویٰ
زرداری مافیا نے جماعت اسلامی کو دھوکہ دیا ، علی زیدی کا دعویٰ
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیربرائےبحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مافیا کا بلدیاتی بل آئین کی روح کے برعکس ہے ، جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مافیا ہر چیز پر قابض ہونا چاہتا ہے اور اس مافیا نے 14سال سے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ۔علی زیدی نے کہا کہ یہی وعدے وزیر اعلی نے ٹرانسفارمیشن پلان کی میٹنگز میں کیے تھے لیکن جب پوچھا گیا کہ وعدہ کب پورا کریں گے تو وزیر اعلی نے تاریخ دینے سے انکار کیا، جب وعدہ پورا نہیں کیا تو میں سی ایم ہاﺅس میں میٹنگ سے واک آﺅٹ کر گیا تھا، اب انہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرنے کی بجائے کالا قانون متعارف کرا دیا ہے۔
وفاقی وزیربحری امورکاکہناتھا کہ سندھ کے لوگ جانتے ہیں کہ زرداری مافیا نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، وفاق انہیں پولیس کو اپنی ذاتی ملیشیا کے طور پر استعمال نہیں کرنے دے گا، ہم 27فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے۔