بشریٰ بی بی کے داماد ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

بشریٰ بی بی کے داماد ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل
بشریٰ بی بی کے داماد ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکپتن میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں، سابق صوبائی وزیر  میاں عطا محمد مانیکا کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر  میاں حیات مانیکاتحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حیات مانیکا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد ہیں اور 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ان کا مقابلہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر فاروق مانیکا سے ہوگا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ ن سے پی پی 193 پاکپتن کیلئے انتخابی ٹکٹ نہ لے سکے تھے۔ 
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا اور ان کے والد عطا مانیکا کے بجائے فاروق مانیکا کو ٹکٹ دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حیات مانیکا 2018 میں اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تھے اور الیکشن ہار گئے تھے۔

یاد رہے کہ فاروق مانیکا نے راناثنااللہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا،  فاروق مانیکا ن لیگ کے سابق ایم این اے رضا مانیکا کے بھائی ہیں۔