پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات میں بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات میں بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی،عدالت نے بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11فروری تک توسیع کردی۔