ایف بی آر کو رواں ماہ 50ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ 

ایف بی آر کو رواں ماہ 50ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ 
ایف بی آر کو رواں ماہ 50ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں ماہ 50ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ  ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کاکہنا ہے کہ جنوری کیلئے 956ارب روپے ریونیوکاہدف مقرر ہے،ایف بی آر جنوری کے دوران 900ارب روپے تک ٹیکس جمع کر سکے گا،ابھی تک ایف بی آر 700ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع کر سکا ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر کو تیسری سہ ماہی کے دوران 3ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہے،مارچ کے دوران تقریباً1200ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔