کراچی سے عمرہ اور ورک ویزا پر مختلف ممالک جانیوالے 103 مسافر آف لوڈ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے عمرہ اور ورک ویزا پر جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ممالک کو جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ کیلئے سعودیہ جاتے ہوئے 28 افراد کو آف لوڈ کیا گیا اس کے علاوہ آذربائیجان، سعودیہ، ترکیہ، قبرص، بحرین، ملائشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، سنگاپور، مالوی، برونڈی، کانگو، عمان، بوٹسوانا، انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جانے والے افراد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔