پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر نے اپنے جونیئر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر نے اپنے جونیئر کو تشدد کا نشانہ بنا ...
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر نے اپنے جونیئر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرغوث نے لیب میں اپنے  جونیئر ڈاکٹر اعجاز کھرل کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مختلف شعبوں میں کام بندکردیا۔
ایم ایس ڈاکٹر شعیب نے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جو 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ 
ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب کے مطابق پی آئی سی میں 2 نئی انجیو گرافی لیب کا اضافہ ہواہے، ینگ ڈاکٹرز نے نئی انجیو گرافی لیب میں کام کرنے سے انکارکردیا تھا۔
ڈاکٹر شعیب نے بتایا کہ ڈاکٹر غوث نے پی جی ڈاکٹر اعجاز کھرل کو اپنے ساتھ انجیوگرافی کے لئے کہا تھا، ڈاکٹراعجاز کھرل نے انکار کیا جس پر پہلے تلخ کلامی اورپھرہاتھا پائی ہوئی، اس ناخوشگوار واقعہ کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔