کویت ،لبنان ، فلسطین ،برطانیہ،امریکا ، یورپ کے دیگر ممالک میں آج عیدالفطرمنائی جائے گی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت ،لبنان ، فلسطین ،آسٹریلیا،برطانیہ،امریکا اور یورپ کے دیگر ممالک میں آج(پیر کو) عید الفطرمنائی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کے تمام ممالک میں رہنے والے مسلمانوں نے سعودی عرب کے ساتھ یعنی آج (پیر کو )عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور آسٹریلیا ،امریکا،برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جائے گی۔دوسری جانب اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ اور لہو لہوفلسطین میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے،فلسطین کے مفتی اعظم نے آج عید منانے کا اعلان کیا۔اسی طرح اردن،لبنان،شام میں بھی آج عیدالفطرمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔