2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق،5زخمی,متعدد گھر نذر آتش کر دئیے گئے

2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق،5زخمی,متعدد گھر نذر آتش کر ...
2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق،5زخمی,متعدد گھر نذر آتش کر دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز کالونی میں 2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ5زخمی ہو گئے ہیں اور کئی گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پیپلز کالونی میں واقعہ حیدری روڈ پر 2گروپوں میں تصادم ہو گیا اور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی اور ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے ایک دوسر ے پر حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے اور 5شدید زخمی ہو گئے۔ لڑائی کے دوران حملہ آور ہونے والے گروپ نے دوسرے کے گھروں کو نذر آتش کر دیا اور مبینہ طور پر گھروں سے قیمتی سامان بھی لوٹ لیا گیا۔ پولیس اورریسیکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمار ٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نے کے بعد انہیں طبی امداد د جا رہی ہے۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعدوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور کمشنر ،آر پی او کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ،وزیر اعلیٰ نے واقعے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور آر پی کو واقعے کی رپورٹ مرتب کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔