صدر اوبامہ کا اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ،غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ نے اسرائیلی وزیر اعظم سے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔وہائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر اوبامہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ دفاعی صورتحال واضح کی جائے اور غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا جائے ۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کے نام پر گذشتہ 20روزوحشیانہ بمباری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں1ہزار سے زائد معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی اپیلوں کے بعد اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کی مدت ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے پھر درندگی کا مظاہر ہ شروع کر دیا۔