کراچی ، رینجرز سے مقابلوں میں تحریک طالبان کے 4دہشتگردوں سمیت 6 ملزم مارے گئے

کراچی ، رینجرز سے مقابلوں میں تحریک طالبان کے 4دہشتگردوں سمیت 6 ملزم مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی )کراچی میں رینجرز سے مقابلوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اتوار کو پولیس کے مطابق فرنٹیئرکالونی میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ رینجرز نے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 کارندے فوجی خان اور محمدجان مارے گئے ، جب کہ سہراب گوٹھ میں رمضان فنڈ کے نام سے بھتہ طلب کرنے والے دو دہشت گرد عمراورنجیب رینجرز کی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ۔ بلدیہ اتحاد ٹاو¿ن میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔

مزید :

صفحہ اول -