اسرائیلی جارحیت عید پر بھی جاری،ہسپتال اور پارک پر راکٹ حملوں میں10فلسطینی شہید

اسرائیلی جارحیت عید پر بھی جاری،ہسپتال اور پارک پر راکٹ حملوں میں10فلسطینی ...
اسرائیلی جارحیت عید پر بھی جاری،ہسپتال اور پارک پر راکٹ حملوں میں10فلسطینی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عیدالفطر کے موقع پر اسرائیل کے راکٹ حملوں میں شفا ہسپتال اور اس کے قریب ایک پارک پر حملے میں بچوں سمیت دس فلسطینی شہید اور 46 زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی عملے کے ایک اہلکار کے مطابق شفاءہسپتال اور پارک پر اسرائیلی جہازوں کی جانب سے گرائے گئے راکٹوں سے دس فلسطینی شہید اور چھیالیس شدید زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطین کے طبی عملے کے اہلکار ایمن شہابی اور غزہ پولیس کے آپریشن روم کا کہنا ہے کہ پارک اورہسپتال اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنے ہیں جبکہ اسرائیل کی فوج نے غزہ میں ہسپتال اور پارک کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے ہستپال شفا اور اس کے قریب واقعہ ایک پارک پر لگنے والے راکٹ حماس کی طرف سے داغے گئے تھے جو فنی خرابی کے باعث ان جگہوں پر پھٹ گئے۔