’’طیفا ان ٹربل‘ ‘ کاپہلے ہفتہ میں 14کروڑ کا بزنس

’’طیفا ان ٹربل‘ ‘ کاپہلے ہفتہ میں 14کروڑ کا بزنس
’’طیفا ان ٹربل‘ ‘ کاپہلے ہفتہ میں 14کروڑ کا بزنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘ ‘نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 14 کروڑ سے زائد کما کر پاکستانی فلموں کے لئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سپر سینما کے مینجرآپریشن جہانزیب علی نے کہا کہ فلم اس وقت پورے پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور امید ہے کہ یہ فلم بزنس کے حوالے سے تمام سابقہ ریکارڈ اپنے نام کرے کیوں کہ فلم کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور بیرون ممالک سے بھی اچھی کمائی کرنے میں کامیاب ہو گی۔فلم ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا کے مطابق فلم نے پاکستان میں 10 کروڑ جبکہ بین الاقوامی باکس آفس پر 4 کروڑ کمائے۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اب تک کی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی پاکستانی فلم ہے ۔ندیم منڈی والا کے مطابق ’گزشتہ دس سالوں میں سب سے زیادہ بہترین تشہیر طیفا کی کی گئی، پہلے اس کا زبردست ٹیزر ریلیز ہوا، جس کے بعد ایک اور دلچسپ ٹریلر سامنے آیا، اس کے بہترین گانے بھی سامنے آئے، فلم کی ڈیجیٹل مہم بہترین کمال کی تھی۔
، اس ہی لیے پبلک بھی بہت پرجوش نظر آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ علی ظفر کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی پاکستانی فلم ہے جس کا انتظار مداح بے صبری سے کررہے تھے۔

مزید :

کلچر -