اپوزیشن کے مطالبات حکومتی اینٹی کرپشن بیانیے کے خلاف، ہم بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے۔۔۔وفاقی وزیر فروغ نسیم نے حزب اختلاف پر بجلیاں گرادیں

اپوزیشن کے مطالبات حکومتی اینٹی کرپشن بیانیے کے خلاف، ہم بل ایوان میں پیش ...
اپوزیشن کے مطالبات حکومتی اینٹی کرپشن بیانیے کے خلاف، ہم بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے۔۔۔وفاقی وزیر فروغ نسیم نے حزب اختلاف پر بجلیاں گرادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن نے قانون سازی کے حوالے سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا گیا،وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطالبات حکومت کے اینٹی کرپشن بیانیے کے خلاف ہیں، ہم بل ایوان میں پیش کریں گے اور ووٹنگ کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  آج قانون سازی کے حوالے سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا تاہم اپوزیشن نے کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا،اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کااجلاس نہ ہوسکا،کمیٹی ارکان بھی اجلاس موخر ہونے کے باعث کمیٹی روم سے چلے گئے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ(آج)اپوزیشن سے پھر رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے،اپوزیشن ایف اے ٹی ایف قوانین کو پس پشت ڈال رہی ہے،اپوزیشن کے مطالبات حکومت کے اینٹی کرپشن بیانیے کے خلاف ہیں۔فروغ نسیم نے کہا کہ ہم بل ایوان میں پیش کریں گے اور ووٹنگ کرائیں گے۔

مزید :

قومی -