لیہ، جمن شاہ کے قریب بس الٹ گئی، 5مسافر جاں بحق،26زخمی 

لیہ، جمن شاہ کے قریب بس الٹ گئی، 5مسافر جاں بحق،26زخمی 
لیہ، جمن شاہ کے قریب بس الٹ گئی، 5مسافر جاں بحق،26زخمی 

  

لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمن شاہ کے قریب مسافر بس الٹ جانے کے باعث پانچ افراد جاں بحق جبکہ 26زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کوٹ ادو سے راولپنڈی جارہی تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی افراد کوڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر(ڈی ایچ کیو) ہسپتال لیہ میں منتقل کیا۔

متعلقہ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لیّہ -