آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ، نالے میں چھلانگ لگادی

آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ، نالے میں ...
آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ، نالے میں چھلانگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ہوگئی اور نالے میں چھلانگ لگادی۔

گوجرانوالا میں مکی روڈ پر پیش آئے واقعےکی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتاہے بیٹی نے بچانے کی کوشش کی لیکن والدہ نالے میں کود گئیں۔ریسکیو حکام نے بتایاکہ خاتون ڈوب کرلاپتا ہوگئیں، ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔خاتون کے بیٹے عثمان کا کہنا ہے کہ جولائی کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا اور  والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کیلئے جمع رقم سے بل جمع کرانا پڑا۔بیٹے نے بتایاکہ  پیسے بجلی بل میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں اور نالے میں چھلانگ لگا دی۔