سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا،افتخار چوہدری اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو پچھلی سمت سے آنے والی ایک گاڑی نے ٹکر ماردی تاہم گاڑی میں سوار افتخار چوہدری اور ان کی فیملی بالکل محفوظ رہے اور ان کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ افتخار چوہدری کی ہدایت پر ان کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور جہانزیب کو چھوڑدیا گیا ہے۔