سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی گاڑی کو حادثہ،خاندان سمیت محفوظ رہے
لاہور ( کرا ئم سیل ) غالب مارکیٹ کے علاقے حسین چوک میں تیز رفتار کار سوار نے بے قابو ہو کر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار محمد چودھری کی گاڑی کو ٹکر مار دی ۔اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈرائیور کو معاف کر دیا جس پر پولیس نے کار سوار افراد کو جانے دیا ۔ذرائع کے مطابق واقع حسین چوک پر واقع ہوٹل ون کے سامنے پیش آیا جہاں سابق چیف جسٹس آف پاکستان سمیت انکے بیٹے ارسلان افتخار اورفیملی کے دیگر افراد سوار تھے گزشتہ رات کو ایک تیز رفتار سفید رنگ کی گاڑی نمبر LEA2183 نے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے گاڑی کونقصان ہوا۔جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی اور پولیس موبائلز اوراعلی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ۔بعد ازاں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کار سوار کو معاف کر دیاایس پی عمر سعید کے مطابق یہ ایک معمولی حادثہ تھا اور سابق چیف جسٹس نے ڈرائیور کو معاف بھی کر دیا جسکی وجہ سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔