اوپن یونیورسٹی نے اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام تیار کر لیا

اوپن یونیورسٹی نے اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام تیار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غیر رسمی و فاصلاتی نظام تعلیم کے اداروں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے ایک سمسٹر پر مشتمل چھ ماہ دورانیہ کا ٹیچرز ٹریننگ پروگرام تیار کرلیا ہے جس میں داخلوں کا آغاز سمسٹر خزاں 2018ء سے کیا جائے گا۔ شعبہ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اجمل کے مطابق غیر رسمی تعلیمی اداروں کو تربیت یافتہ اساتذہ فراہم کرنا ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خواہش تھی ۔ وائس چانسلر کی واضح ہدایات اور اُن کی خواہش پراِس شعبے نے فاصلاتی نظام تعلیم کے اداروں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے یہ نیا تربیتی پروگرام تیار کیا ہے۔اس تربیتی پروگرام کو یونیسکو ٗ جائیکا اور وفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس تربیتی پروگرام کا نصاب وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے تیار کیا ہے۔بلوچستان اور دیہی سندھ کی خواتین خصوصی طور پر اس تربیتی پروگرام سے مستفید ہوسکیں گی۔

کیونکہ اُن کو فیس میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔شعبہ فاصلاتی و غیر سمی تعلیم نے یونیورسٹی کے ان پڑھ ملازمین کو لکھنا پڑھنا سکھانے اور انہیں لٹریٹ بنانے کے لئے ایڈلٹ لیٹریسی سینٹر بھی بنایا ہے اور اس اقدام کو یونیسکو نے شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
اوپن یونیورسٹی