شہباز شریف کا ماڈل قبرستان کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا،مراد راس

شہباز شریف کا ماڈل قبرستان کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی حکومت نے دس سال زندہ لوگوں کی فلاح کے لیے تو کچھ کیا نہیں، ماڈل قبرستان کا وعدہ بھی ایک جھوٹ ثابت ہوا۔قبرستان لاہور کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہیں لیکن دس سال تک منصوبہ بندی کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکا. انشاء اللہ ہماری حکومت دیگر فلاح و بہبود کے منصوبے کے علاوہ قبرستان کا مسئلہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مکہ کالونی میں عوامی رابطہ مہم کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس وقت وہ واحد جماعت ہے جس میں ہر زبان اور ہر علاقے کے لوگ شامل ہیں اور لسانیت اور صوبائیت کی سیاست سے جس کا دور دور کا تعلق بھی نہیں ہمارے حلقہ #PP159 میں پنجابی، پشتون، سرائیکی، ہزارہ وال، مہاجر غرضیکہ ہر علاقے کے لوگ موجود ہیں جن کی خدمت میں ہم بلا تفریق 5 سال تک پیش پیش رہے اور آئندہ بھی ایسے ہی تمام ووٹرز کی ہر طرح کی مدد کے لیے موجود رہیں گے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ "دو نہیں ایک پاکستان.. ہم سب کا نیا پاکستان۔