شاہدرہ :سب انسپکٹر اوراہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

شاہدرہ :سب انسپکٹر اوراہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے انسپکٹر ہیڈکوارٹر آغامحمود احمد نے تھانہ راوی روڈ کے سب انسپکٹر گلزار احمد اور کانسٹیبل محمد اکرم کو سوادو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ انسپکٹر ہیڈکوارٹر آغا محمود احمد کے مطابق تھانہ راوی روڈ کے سب انسپکٹر گلزار احمد اور کانسٹیبل محمد اکرم کے خلاف جلال پارک شاہدرہ کے رہائشی عاصم خان نے درخواست دی کہ تھانیدار اور اہلکار اس سے ایک مقدمہ کی تفتیش میں 3لاکھ روپے وصول کرچکا ہے اور سو دولاکھ روپے کی مزید ڈیمانڈ کررہا ہے۔اینٹی کرپشن کے انسپکٹر ہیڈ کوارٹر کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ کے ہمراہ تھانہ شاہدرہ میں چھاپہ مارکر سب انسپکٹر گلزار احمد اور کانسٹیبل محمد اکرم کو مدعی سے 2لاکھ 25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور دونوں اہلکاروں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایس پی سٹی نے دونوں اہلکاروں کو کرپشن میں گرفتار ہونے پر معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -