عاصمہ بشیر نے کوہاٹ ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی مخصوص نشست کا حلف اٹھالیا

عاصمہ بشیر نے کوہاٹ ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی مخصوص نشست کا حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)عاصمہ بشیر نے کوہاٹ ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی ضمخصوص نشست پراپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو نے بطور ریٹرننگ آفیسراپنے دفتر میں منعقدہ تقریب میں عاصمہ بشیر سے خواتین کی مخصوص نشست جو شاہانہ ممتاز کی استعقیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی پرڈسٹرکٹ کونسلر کی حیثیت سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری کی تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اورمحکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وریٹرننگ آفیسر گل بانونے نومنتخب نمائندوں پر زور دیاکہ وہ جانفشانی سے عوام کی خدمت کریں اورعوام کے مسائل و مشکلات میں کمی لانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔