مرنج ڈیم بنانے کی منظوری، آئندہ ماہ سے کام بھی شروع

مرنج ڈیم بنانے کی منظوری، آئندہ ماہ سے کام بھی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے ممبر قومی اسمبلی کی تجویز پر مرنج ڈیم کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ جس پر کام اگلے ماہ شروع ہو گا۔ اس سے علاقہ پچادھ اور داجل سمیت علاقوں میں جہاں ذمین ذرخیز ہو گی وہاں پر بجلی بھی پید اہو گی۔ ایک لاکھ سے زاہد ایکڑ رقبہ کاشت کے قابل ہو گا۔ ممبر قومی اسمبلی کے فنڈز سے اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
حلقہ میں تعمیر نو کے منصوبو ں پرکام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء وضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں نے کوٹلہ دیوان کے لغاری گروپ کے دیرنہ ساتھی حاجی محمد ابرائیم کھوکھر کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے اعشایہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرناظم کوٹلہ دیوان مرز ا شفقت اللہ مغل۔   پی اے۔ قاسم خان لنگرانہ۔  نائب ناظم ملک فیاض احمد۔ فیاض احمدانی۔ ناصررحیم کھوکھر۔ سید کریم نواز شاہ۔ ملک مشتاق کٹ۔ایم  حسین تبسم۔ عطاء اللہ خان قانگو۔ ملک منیر احمد خان۔ ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سربرائی میں ملک ترقی کررہا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی کے فنڈز حلقہ میں بلاتفریق کام کیے جارہے ہیں۔ووٹ کی پرچی عوام پر رعب وظلم وزیادتی کرنے کی بجائے دلوں پر حکمرانی کرکے حاصل کریں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یونین کونسل بستی رندان میں سابق کونسلر اللہ ڈتہ کورائی کے دعوت میں شرکت کی۔ اور کورائی کالونی کے مساہل کرنے کی مکمل عماہدین علاقہ کو یقین دہانی کرائی۔  
ڈیم