طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ، خواجہ آصف

طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تاشقند(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ دا ر ی ہے۔تاشقند میں منعقدہ افغانستان امن کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے افغانستان میں داعش کی موجودگی اور منشیا ت کی پیداوارمیں اضافے کو بھی خطے کیلئے انتہائی تشویشناک قرار دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ازبک صدر اور ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔دوسری جانب ازبکستان میں ہونیوالی 2 روزہ افغان امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں افغان طالبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امن اعمل میں شامل ہوں، ہتھیار چھوڑ کرافغان حکومت کی امن پیشکش قبول کریں جبکہ امن کے خواہاں طالبان کو سیاسی عمل میں شامل کیاجائے۔کانفرنس میں شریک وفود نے افغان امن عمل کی مکمل حمایت اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں علاقائی تعاون پراتفاق کیا گیا۔افغان امن کانفرنس میں پاکستان،امریکہ،چین، بھارت سمیت 23 مما لک جبکہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے وفود نے بھی شرکت کی۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -