مظفرآباد،تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات، قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن

مظفرآباد،تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات، قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مظفرآباد انتظامیہ ان ایکشن،تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات، سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، نلوچھی ویسٹرن بائی پاس سے چہلہ بانڈی تک غیر قانونی تعمیرات مسمار، ویسٹرن بائی پاس روڈ کی کشادگی کے لیے تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان اور ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار حماد بشیر نے شہر بھر میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔گرینڈ آپریشن جاری۔ویسٹرن بائی پاس روڈ کی کشادگی کے لیے تعمیرات عامہ کی اراضی کا بڑا حصہ زد میں آیا۔چیف انجینئر تعمیرات عامہ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔جس کی وجہ سے بطریق احسن روڈ کی کشادگی ممکن ہوئی۔روڈ کی کشادگی کے لیے اقدامات پر عوام نے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور تحصیلدار کے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے اورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام تاجروں سمیت تمام مکاتب فکر سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔دریں اثناء تحصیلدار حماد بشیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ویسٹرن بائی پاس کی کشادگی اجتماعی عوامی مفاد ہے اس کے لیے جن لوگوں اداروں نے تعاون کیا ان کے شکر گزار ہیں۔عوام تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے اجتناب کریں۔سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت براشت نہیں کیا جائے گا۔قومی اجتماعی مفاد کے لیے عوام کو تعاون کرنا ہو گا۔تجاوزات غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔