پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا

پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر ...
پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پہلی مرتبہ قومی ٹی 20 ٹیم میں شامل ہونے والے حسین طلعت اور پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے درمیان دلچسپ ’تعلق‘ کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود کچھ تماشائی ایسا کام کرتے رہے کہ کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا 
پاکستانیوں کو یہ جان کر خوشی اور حیرت ہو گی کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسین طلعت کا تعلق سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے علاقے شاہدرہ سے ہے اور جب حسین طلعت نے سڑکوں اور میدانوں میں کرکٹ شروع کی تو ان کیلئے یہی بات خوشی کا سبب تھی کہ ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
حسین طلعت کا کہنا ہے کہ انہیں پی ایس ایل کے دوران ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کی عمدہ کارکردگی انہیں جلد پاکستانی ٹیم تک لے آئے گی اور پھر ایسا ہی ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ”میں انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج کیلئے تیار ہوں کیونکہ پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی ہے اور اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ کیچ چھوڑنے پر شکریہ ادا نہیں کریں گے؟“ پروگرام میں کامران اکمل کے سامنے ہی آصف علی سے جب یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، تنقید کرنے والے شرم سے منہ چھپانے لگ جائیں گے 
حسین طلعت نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ جس طرح پی ایس ایل میں پرفارم کیا ہے پاکستانی ٹیم کی طرف سے بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -