کورونا کے باعث460 ملزموں کی ضمانت سے متعلق کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

کورونا کے باعث460 ملزموں کی ضمانت سے متعلق کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے انصاف کی ...
کورونا کے باعث460 ملزموں کی ضمانت سے متعلق کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے باعث46ملزموں کی ضمانت سے متعلق کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیکرٹری قانون رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے باعث460 ملزموں کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سیکرٹری قانون، ڈی سی اسلام آباداورنجی اخبار کے رپورٹر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ سیکرٹری قانون پر برہم ہو گئے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے عدالت پر الزام لگاہے ،سیکرٹری وزارت قانون نے کہاکہ چھپنے والی خبر کے ساتھ ہماراکوئی تعلق نہیں ہے۔عدالت نے سیکرٹری قانون کو خبر پڑھنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا حکومت عدالت کے اس اقدام سے خوش نہیں،سیکرٹری قانو ن انصاف نے کہاکہ ا یسا نہیں ہے نہ ہمارے کسی افسر نے ایسا بیان دیا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا آپ کو ایف اے ٹی ایف نے کہاجیل میں زائد قیدی رکھیں ۔ایگزیکٹو کیسے عدالت پر الزام لگا سکتی ہے اگر آپ نے بیان نہیں دیاتو تردید کیوں نہیں کی ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ایک معتبر اخبار کے معتبررپورٹرکی خبر ہے ،کورونا وائرس شروع ہواتھاتو ایگزیکٹو کو سب سے پہلے دیکھنا چاہئے تھا ،ایگزیکٹو کو سب سے پہلے دیکھنا چاہئے تھا کوئی غیرضروری جیل میں تو نہیں ۔
چیف جسٹس نے کہاکہ آج یہ آسان ہوچکا ہے کہ الزام عدالت پر لگا دو،ہر قیدی کا خیال رکھنا اس عدالت کی زمہ داری ہے ،ہم 126 ممالک میں سے 117 نمبر پر کیوں ہیں ۔
عدالت نے انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،اسلام آبادہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سیکرٹری قانون رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ،عدالت نے کیس کی سماعت24 اپریل تک ملتوی کردی۔