خیبرپختونخواکا وہ گاﺅں جو پورے کا پورا ہی قرنطینہ قراردیدیا گیاکیونکہ ۔ ۔ ۔
پشاور(آئی این پی ) کورونا کا مریض سامنے آنے کے بعد لوئر دیر کا علاقہ تالاش زیارت سیل کر دیا گیا، پورے گاو ں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا جبکہ ہر گلی کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 231 سکولوں کو قرنطینہ سنٹرز میں تبدیل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت ضرورت کے وقت سکولوں کو استعمال کرسکے گا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں مختلف لڑکوں اور لڑکیوں کے 231 سکولوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 133 لڑکوں اور 98 لڑکیوں کے سکول قرنطینہ میں تبدیل کیے گئے، سب سے زیادہ چارسدہ میں 28 لڑکوں کے سکول قرنطینہ میں تبدیل کیے گئے ہیں۔ صوابی میں 25 گرلز، دیر لوئر میں 31 اور مہمند میں 15 گرلز سکول قرنطینہ کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سکولوں کو بوقت ضرورت استعمال کرسکے گا۔