جمرود، تحریک اصلاح قبائیل کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان 

جمرود، تحریک اصلاح قبائیل کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمرود (نمائندہ  خصوصی)حکومتی ایم پی اے کا قبائیلی عوام کے ساتھ ظلم کے خلاف تحریک اصلاح قبائیل کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان جمرود پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی وزیرستان کے ممبر صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی نے دیگر نوجوانوں کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائیلی عوام کو انضمام کے بعد بھی اعلان شدہ ثمرات نہ مل سکے جس کی وجہ سے قبائلی عوام مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک سالانہ ایک سو دس ارب روپے بھی خرچ نہ ہوسکے اور نہ قبائیلی اضلاع کو این ایف سی ایوارڈ میں مختص تین فیصد حصہ نہ مل سکا۔حکومتی ایم پی اے نصیر اللہ وزیر نے کہا کہ انضمام کے بعد زمینی تنازعوں میں اضافہ ہوا جبکہ حکومتی ادارے ان مسائل و تنازعات کو حل کرنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائیلی اضلاع میں قانون سازی ہوئی لیکن ان کو نافذ نہیں کیا جارہا ہے بیورکریٹس(سیکرٹریز) انضمام کے عمل میں پیشرفت میں سب سے بڑے رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائیلی عوام انضمام کے ثمرات سے محروم ہیں اراضی تنازعوں پر مورچہ زن قبیلوں کے مسائل حل کیں جائے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے وقت ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے ایفا نہ ہوسکے ایک سو دس ارب روپے سالانہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کیں جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک اصلاح قبائیل کے نام سے تحریک شروع کیا ہے جس کو منزل مقصود تک پہنچ کر دم لیں گے۔