کورونا اتنی تیزی سے کیوں پھیلا؟  ڈاکٹر فیصل سلطان نے اصل وجہ بتادی

کورونا اتنی تیزی سے کیوں پھیلا؟  ڈاکٹر فیصل سلطان نے اصل وجہ بتادی
کورونا اتنی تیزی سے کیوں پھیلا؟  ڈاکٹر فیصل سلطان نے اصل وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ آٹھ سے نو شہروں میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے، پنجاب، اسلام آباد اور پشاور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، شادی کی تقریبات میں بے احتیاطی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا سبب بنی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کثیر تعداد میں ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے، شک ہے کہ جو لوگ ہیلتھ ورکرز نہیں تھے انہوں نے ویکسی نیشن کروائی ہے۔ ویکسین کی قیمت پر کچھ معاملات سامنے آئے ہیں، چند دن  میں پرائیویٹ سیکٹر بھی ویکسین مارکیٹ میں لے آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس بڑی عمر کے افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے اس لیے  50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا  بھی کہہ دیا ہے، چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔