سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال، نیب کی جیل میں نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے تحقیقات

سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال، نیب کی جیل میں نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی،آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشر یف سے نیب کی چار رکنی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی اورڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد سمیت چار اہلکاروں پر مشتمل نیب ٹیم نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر کے دفتر میں تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے تحقیقاتی ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیا۔ انہوں نے نیب ٹیم سے کہا کہ آپ مجھے سوال بتاتے جائیں، میں اپنی مشاورتی ٹیم سے مشورے کے بعد جواب دوں گا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار اراضی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو18جون کوطلب کر لیا۔ نوازشریف کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ دستاویزات 18جون تک داخل کرائی جائیں، اس حوالے سے کسی قسم کا التوا نہیں دیا جائے گا۔ 
نیب/تحقیقات


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق  مریم نواز کے عہدہ کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ دور ان سماعت تحریک انصاف کے وکیل حسن مان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ 3 مئی 2019 کو  مریم نواز کا نائب صدر کے عہدے پرتقرر کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اس کو تقرر کہیں گے یا عہدے پر منتخب ہوئیں۔ وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ اس عہدے کے لئے انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے گئے۔وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ نیب کورٹ نمبر ون نے مریم نواز کو سات سال کی سزا اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا۔وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی سزا معطل کی ہے۔وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے سزایافتہ شخص پبلک آفس نہیں رکھ سکتا۔وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ مریم نواز نائب صدر کا عہدہ رکھنے کی اہل نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت 17 جون کیلئے مقرر کر دی۔ 
مریم نواز/نوٹس

مزید :

صفحہ اول -