سعودی عرب کی بنیاد یں میانہ روی اور اعتدال پسندی پر قائم ہیں : شاہ سلمان بن عبدالعزیز

سعودی عرب کی بنیاد یں میانہ روی اور اعتدال پسندی پر قائم ہیں : شاہ سلمان بن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ ( محمد اکرم اسد ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی بنیادیں میانہ روی اور اعتدال پسندی پر قائم ہیں۔ میانہ روی اور اعتدال پسندی مملکت کے استحکام اور سلامتی کا سرچشمہ ہے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ اسلام مقدس شریعت کا نام ہے نہ کہ یکطرفہ رائے یا سوچ کا۔ ہم نسلی، فرقہ ورانہ اور ہر قسمکے امتیازی سلوک اور نفرت انگیز تقریر کی روک تھام کا دوبارہ مطالبہ کرتے ہیں۔. رابطہ عالم اسلامی کے زیراہتمام اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات اور دین متین کی روشن اقدار کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس27 مئی سے مکہ مکرمہ میں شروع ہو گئی۔کانفرنس کی سرپرستی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کر رہے ہیں، کانفرنس کے اختتام پر 'اعلان مکہ' جاری کیا جائے گا۔سکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں مسلم دنیا کے جید علمائے ا کرام، دانشور اور سرکردہ شخصیات شرکت کررہے ہیں۔ ڈاکٹر العیسی' نے مزید کہا کہ اسلام کے اخلاقی اصولوں اور سنت نبوی سے انحراف کرنے سے مشکلات پیدا ہوئیں۔ نوجوانوں کو اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔
شاہ سلمان

مزید :

علاقائی -