پشاور،کورونا وائرس سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے صحافی فخرالدین سید انتقال کرگئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے صحافی فخرالدین سید انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کے سینئررپورٹر فخرالدین سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے،فخرالدین سید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے،فخرالدین سید ہر عید پر رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ،فخرالدین سید کی نماز جنازہ 11 بجے گلبہار نمبر2 پشاور میں پڑھائی جائے گی ۔
معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش نے صحافی فخرالدین سید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،ان کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم صحافی سے محروم ہو گیا،صحافی کورونا ایمرجنسی کے دوران بھی قلم سے حق کی جنگ لڑتے رہے ،مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ صحافی فخرالدین سید کے کورونا سے انتقال پر دلی دکھ ہوا ،کورونا وبا کے دوران بھی صحافی فرنٹ لائن پر اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں ،ان کاکہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت شہید کے خاندان کے ساتھ ہے۔