انگلینڈ آئندہ مہینے سے پریمیر لیگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

انگلینڈ آئندہ مہینے سے پریمیر لیگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا
انگلینڈ آئندہ مہینے سے پریمیر لیگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی حکام نے آئندہ مہینے سے پریمیر لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلیں جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی مہلک ترین وباءنے دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کیا لیکن سب سے زیادہ متاثر برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک ہوئے جہاں ہلاکتیں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہوئی ہیں۔عالمگیر وباءکے باعث کھیلوں کی دنیا بھی شدید متاثر ہوئی تاہم اب انگلش حکام نے 17 جون سے ایک بار پھر پریمیر لیگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹن ویلابمقابلہ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ آرسنل میچز 17 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ 19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلے جائیں گے۔ پریمیر لیگ حکام کا کہنا ہے کہ تمام فٹ بال کلب لیگ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر متفق ہوگئے جبکہ سب نے گزشتہ روز سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک لیگ کے کھلاڑیوں اور عملے کے 12 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔اتوار 17 مئی اور پیر 18 مئی کو کوویڈ 19 کے لئے 748 کھلاڑیوں اور کلب کے عملے کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے چھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

مزید :

کھیل -