سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا اور سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہوگا: مریم نواز

سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا اور سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہوگا: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصا ف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ چوکنا رہے اور سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں اعتراف شرمندگی و ناکامی  کے اور کچھ نہیں۔30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار بھی جمع نا کر سکنے پر بیچارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔ ن لیگی رہنما نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا عوام نے اس کو پہچان کر مسترد کر دیا ہے، انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے سے نہیں رْکتا۔ ان کاکہنا تھا فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا،آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہو گا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا ورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کیلئے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔مریم نواز نے مزید کہا جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اْسے ڈوب مرنا چاہئے۔ کہاں 30لاکھ کا دعویٰ اور کہا ں 10ہزار تماشائی! کھسیانی بلی کھمبانوچے والی بات ہے، اس نیم پاگل شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔مریم نواز نے کہااسے تو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار جو اس کی فتنے بازی کا شکار اور اس کے بلوایوں و مسلح جتھوں کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا بیٹھے، انکے گھر جا کر ان کے لواحقین کے سامنے اپنے گناہ کا اعتراف کرنا اور انْ سے معافی مانگنی چاہیے۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -