جگر کو نقصان پہچانے والی عام غذائیں !

  جگر کو نقصان پہچانے والی عام غذائیں !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  مغربی طرز کی غذاو¿ں کا زیادہ استعمال جگر کے تکلیف دہ مرض کا شکار بنا سکتا ہے۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دن بھر میں ایک بار میٹھے مشروبات کے استعمال سے جگر کے کینسر کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے۔جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ایک دائمی عارضہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف مسوری سکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چکنائی اور چینی سے بھرپور مغربی غذائیں (فاسٹ یا جنک فوڈز) کے استعمال اور جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کی غذا جگر کے امراض کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تحقیق کے مطابق معدے اور جگر ایک شریان کے ذریعے آپس میں ملے ہوئے ہوتے ہیں، صحت کے لئے نقصان دہ غذاو¿ں سے معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلی آتی ہے جس سے جگر پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں چوہوں کو چکنائی اور چینی سے بھرپور غذاو¿ں کا استعمال کرانے پر دریافت ہوا کہ اس سے جانوروں کے معدے میں ایک ایسے بیکٹیریا کی تعداد بڑھ گئی جو جگر میں ورم بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔اس کے نتیجے میں یہ چوہے جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا شکار ہو گئے۔ محققین نے بتایا کہ ایسا ہی انسانوں میں بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح ہمارا معدہ جگر کے امراض کے حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ایک عالمی طبی وبا ہے جس سے جگر کے کینسر اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مریضوں کو جگر کے اس عارضے کا علم ہی نہیں ہوتا۔اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کمیونی کیشنز میں شائع ہوئے۔