نیند کے مسائل فالج کے خطرے کو 5 گنا بڑھا سکتے ہیں !

  نیند کے مسائل فالج کے خطرے کو 5 گنا بڑھا سکتے ہیں !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیا آپ نیند کے مسائل سے دوچار ہیں؟ کیا آپ کو وقت پر نیند نہیں آتی؟ تو یہ خطرے کی علامت بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کے مسائل فالج کے خطرے کو 5 گنا تک بڑھا دیتے ہیں۔یہ تحقیق آئر لینڈ کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ہے جس میں 4 ہزار 500 لوگوں نے حصہ لیا۔تحقیق کے مطابق خراٹے لینا، نیند نہ آنے کی وجہ سے ٹہلنا، کروٹیں لینا، رات کو جاگنا اور بہت کم یا بہت زیادہ سونا یہ سب نیند کے خراب معیار کے سبب ہیں جو آپ کو فالج کے خطرے میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ خراب نیند ہائی بلڈپریشرکی وجہ بھی بنتی ہے جبکہ خون کی نالیوں میں خرابی پیدا کرتی ہے جو فالج کا سبب بنتی ہے، اس کے علاوہ خراب نیند دل کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ رات میں اوسطاً 5 گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے جنہوں نے 7 گھنٹے کی نیند لی تھی۔
ماہرین کے مطابق صحت مند کھانے کے ساتھ صحت مند طرز زندگی کو اپنانا بہت ضروری ہے، پرسکون نیند کے لئے روزانہ ورزش کرنا لازم ہے جو فالج اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کم کردیتی ہے۔ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الکوحل کے استعمال کو ترک کرنا چاہیے اور سونے سے تین گھنٹے پہلے کھانے کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ آپ پرسکون نیند سو سکیں۔