''عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، مجھے ختم کرنے کے لیے3 افراد کو انگیج کرلیا گی" شیخ رشید کا بیان

''عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، مجھے ختم کرنے کے لیے3 افراد کو انگیج کرلیا ...
''عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، مجھے ختم کرنے کے لیے3 افراد کو انگیج کرلیا گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے ختم کرنے کے لئے3 افراد کو انگیج کرلیاگیا ہے۔ٹویٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہاکہ 20 دن سے میری بہنوں، بھتیجوں، بھائیو ں کے گھروں پر پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے، والدہ کے گھر کو بھی توڑ پھوڑ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نہیں تھا اس کے باوجود 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی کیونکہ پاک فوج کو عظیم اور ملک کا محافظ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغا م میں مزید کہاکہ میں بزدل نہیں ہوں، دوستی و دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاؤں گا،3 آدمیوں کو مجھے ختم کرنے کے لیے انگیج کیا گیا ہے، بتانا چاہتا ہوں دفاع کا حق رکھتا ہوں۔ حقیقی حکومت کے ذمہ داران کو لکھ دیا ہے۔ زیادتی کی حد ہوتی ہے، پی ڈی ایم انتقام کو اس سطح پر لے جارہی ہے کہ جو فصل وہ بو رہے ہیں وہ خود انہیں بھی کاٹنی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 20 دن سے صرف ٹویٹ کر رہا ہوں۔ ٹویٹر سے اگر خوفزدہ ہیں تو جب تک گرفتار نہیں ہوتا ٹویٹ جاری رہیں گے۔قوم کو بتانا چاہتا ہوں جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں وہ کمزور ہوسکتے ہیں  ان کے کیسز ہوسکتے ہیں وہ دباؤ برداشت نہیں کرسکتے ہوں گے،جب تک عمران خان یہ لڑائی لڑرہا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں سچ کا حق کا جھنڈا بلند رکھوں گا بے شک میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

مزید :

قومی -