’مجھے تم پسند نہیں‘ شادی کے 17 سال بعد شوہر کو یہ احساس ہوا تو انتہائی خطرناک حرکت کردی

’مجھے تم پسند نہیں‘ شادی کے 17 سال بعد شوہر کو یہ احساس ہوا تو انتہائی خطرناک ...
’مجھے تم پسند نہیں‘ شادی کے 17 سال بعد شوہر کو یہ احساس ہوا تو انتہائی خطرناک حرکت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص نے شادی کے 17 سال بعد یہ کہہ کر اپنی بیوی کو یرغمال بنالیا کہ اسے وہ پسند نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نرسنگھ پور میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو تلوار اور نقلی بندوق دکھا کر گھر کے ایک تاریک کمرے میں بند کردیا۔ خاتون 3 روز تک بھوکی پیاسی اس کمرے میں قید رہی۔ پھر کسی نے پولیس کو اس کے بارے میں اطلاع کردی جس کے بعد خاتون خانہ کو بازیاب کرایا گیا۔ 

خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر نشے کا عادی ہے، دونوں کی 2003 میں شادی ہوئی تھی، اب 17 سال بعد شوہر کہتا ہے کہ وہ مجھے پسند نہیں کرتا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -