زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل، پاکستانی تسلی دینے لگے

زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل، پاکستانی تسلی ...
زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل، پاکستانی تسلی دینے لگے
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ناقص کارکردگی پر جہاں پوری قوم مایوس ہے وہیں ٹیم کے کھلاڑی بھی دل شکستہ ہیں۔ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان تو یہ شکست برداشت ہی نہ کرپائے اور پھوٹ پھوٹ کر رودیے، ان کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے پیڈ کیے ہوئے ہیں اور وہ زمین پر گھنٹوں کے بل جھکے ہوئے ہیں اور رو رہے ہیں، اس دوران انہیں وکٹ کیپر محمد رضوان حوصلہ دیتے اور کھڑا کرتے ہیں۔

شاداب خان کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین اپنی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ روز سے زمبابوے سے شکست پر دلبرداشتہ تو تھے لیکن شاداب کی ویڈیو دیکھ کر بے اختیار رو پڑے ہیں۔ ایک صارف نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شاداب خان سے کہا کہ پاکستانیوں کی بھی یہی حالت ہے۔ 

مزمل سعید نامی صارف نے لکھا اصل میں سمجھ نہیں آتا کہ یہاں لوگ شاداب خان کو کیسے ولن بنا رہے ہیں۔ جیسے تم لوگ کرکٹ بھی دیکھتے ہو؟
جہاں ضرورت ہو اس پر تنقید کریں لیکن اس وقت ہم جہاں کھڑے ہیں اس میں شاداب خان کا دور دور تک بھی کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Video Gallery -T20 World Cup News Updates -