سترہ ہزار سے زائد والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری

سترہ ہزار سے زائد والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری
سترہ ہزار سے زائد والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد ملک کو اس مہلک بیماری سے بچاﺅ کی کوششیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی دارلحکومت میں 26 ستمبر سے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیس سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا تاہم اس دوران 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مہم کے دوران 6 لاکھ38 ہزار106 بچوں کو قطرے پلائے جاسکے۔
واضح رہے کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں پر کئی قسم کی سفری پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔