ڈیوڈ ویزے ان فٹ ہوکر بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

ڈیوڈ ویزے ان فٹ ہوکر بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی( نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ویزے کا وارم اپ میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے ہاتھ فریکچر ہوگیا ہے، انجری سے نجات کیلئے انہیں سرجری کرانا ہوگی جس کے بعد انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں چھ ہفتے درکار ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ویزے کا ان فٹ ہونا ٹیم کیلئے نقصان دہ ہے، امید ہے کہ ایلبی مورکل ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔