شبقدر ہسپتال میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کی خلاف کاروائی کی جائے،ملک حسیب

شبقدر ہسپتال میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کی خلاف کاروائی کی جائے،ملک حسیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی)شبقدر ہسپتال میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کی خلاف کاروائی کی جائے ۔ شدید تکلیف میں مریض کو تندرست قرار دیکر رخصت کیا ۔رات کو تکلیف بڑھنے پر پرائیوٹ ہسپتال میں الٹرساونڈ کرنے کے بعد معلوم ہوا مریض کے گردے میں پتھری کے باعث تکلیف پیدا ہوئی ہے ۔ شبقدر ہسپتال میں الٹراساونڈ اور لیبارٹری مریضوں کے تشخیص میں مسلسل غفلت کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شبقدر کے رہائشی ملک حبیب اللہ ، طارق خان ، سیراج اور علی خان نے شبقدر پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی ۔ انہوں نے کہا کہ 24ستمبر کو ان کی بیٹی کو شدید درد کی تکلیف کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر لایا گیا جہاں پر الٹراساونڈ اور لیبارٹری میں ٹسٹ صاف دیکر رخصت کیا لیکن رات کو دوبارہ شدید تکلیف کی حالت میں پشاور کے ایک نجی ہسپتال لے گئے جہاں پر الٹراساونڈ میں گردے میں پتھر کی تشخیص سامنے آئی ۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر ہسپتال میں عملے کی غفلت کی وجہ سے انہیں اور ان کے بچی شدید تکلیف اور مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے ہسپتال میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا