ڈبلیو ایس ایس پی کو ٹاؤن فور کے حدود میں گندنہ لانے کی قرار داد منظور

ڈبلیو ایس ایس پی کو ٹاؤن فور کے حدود میں گندنہ لانے کی قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹی رپورٹر) عبدالرحمان بابا ٹاؤن فور کونسل نے واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز پشاورکمپنی کی جانب سے ڈھیری باغبان اور موسیٰ زئی میں پشاور بھر کے گند ڈالنیپر یکم نومبر سے پابندی لگاکر ڈبلیو ایس ایس پی کو ٹاؤن فور کے حدود میں گند نہ لانے کی قرارداد منظورکرلی ہے۔ ٹاؤن فور کونسل کا اجلاس قائم مقام کنونیئر ظفراللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ہزارخوانی ون اور ٹو میں ڈبلیو ایس ایس پی کی صفائی کی صورتحال خراب ہونے پر ممبران نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سالانہ کروڑ روپے فنڈ لینے کے باوجود ٹاؤن فور اہلیان علاقہ کے مطالبے پر ہزار خوانی ون اورٹو میں صفائی کررہی ہے تو پھر ڈؓبلیو ایس ایس پی کو فنڈ دینے کی ضرورت کیا ہے۔ ہزارخوانی یونین کونسلوں کے شیر احمد اور دیگر ممبران نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی صفائی میں فیل ہوگئی ہے اور اہلیان علاقہ بلدیاتی نمائندوں سے صفائی اور نکاسی آب کے نالیوں کی صفائی کا مطالبہ کررہی ہے جس کے باعث ممبران مجبور ہوکر ناظم ٹاؤن فور سے صفائی عملہ لے کر ہزار خوانی ون اور ٹو میں صفائی کرتی ہے۔ ڈؓبلیو ایس ایس پی کی جانب ٹاؤن فورکے یونین کونسل میں شہر بھر کے گند ڈالنے پر کونسل ممبران نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ناظم ہارون صفت سے ڈبلیو ایس ایس پی کو یکم نومبر سے ڈھیری باغبان اور موسیٰ زئی میں گند نہ لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی شہر کے گند ٹاؤن فور میں نہ لائے اور اس کے لئے یکم نومبر تک بندوبست کرے بصورت دیگر ٹاؤن فور بلدیاتی نمائندے اپنے کونسل کے حدود میں ڈبلیو ایس ایس پی کو گند لانے سے ازخود کارروائی کرینگے۔ ناظم ہارون صفت نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی یکم نومبر سے قبل ڈمپنگ گراؤنڈ کا بندوبست کرے بصورت دیگر ٹاؤن فور کے حدود میں انھیں گند ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کروڑوں فنڈ لینے کے باوجود ڈبلیو ایس ایس پی ٹاؤن فور کی دو یونین کونسلوں کی صفائی میں ٹال مٹول کررہی ہے اوراگر یہی صورتحال جاری رہی تو ڈبلیو ایس ایس پی کا فنڈ بند کرینگے۔