ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جلد بازی نہ کریں اور کوشش کریں کہ آپ کو آپ کی محنت کا صلہ ہی ملے۔ شاٹ کٹ راستہ اختیار کریں گی تو بلاوجہ مشکل میں آ جائیں گے۔ یہ واررنگ ہے آپ کو۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے کا شکار ہیں جس سے نکلنا ان کے لئے مشکل تھا۔ وہ اب اللہ کے حکم سے اس سی نکلنے میں حیران کن طریقے سے کامیاب ہوں گے۔اچھا دن ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ ان دنوں اب مسلسل بہتری میں جا رہے ہیں اور جو کام کبھی ناممکن لگ رہا تھا وہ اب ممکن لگے گا۔ یہ دن روزگار کے حوالے سے بھی اہم ثابت ہونے والے ہیں، ان شاءاللہ
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صورت حال آج صبح سے اللہ کے حکم سے آپ کے حق میں بہتر محسوس ہو رہی ہے۔ آپ نے جو کام کرنا تھا۔ اس کے لئے آج قدم اٹھا سکتے ہیں۔ آپ کو ان شاءاللہ کامیابی ملے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روزگار کا خانہ بدستور بحکم اللہ بہتری کی طرف لے کر جا رہا ہے مگر ان دنوں دلی سکون نہ ہونے کی وجہ سے آپ اس پر خاص توجہ نہیں دے پا رہے۔ اپنا پورا زور اس طرف لگائیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اگر مناسب سمت کا اندازہ نہیں ہو رہا تو پھر آپ استخارے کی مدد سے کام لے لیں۔ اس وقت آپ کو صرف کوئی گائیڈ والا ہو تو سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔ ان شاءاللہ۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ چند دنوں تک حسب توفیق صدقے کا عمل جاری رکھیں تاکہ جو بھی رجعت ہے۔ اس سے نجات مل سکے اور غصہ کم کریں۔ آپ کو اس سے نقصان ہو سکتا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بھی مسئلہ قابل غور نہیں پھر بھی پریشانی ہے۔ اس کی وجہ شاہد کسی جگہ پر آپ کی ذاتی غلطی ہو سکتی ہے۔ اس کی اصلاح کر لیں سب کچھ ٹھیک بھی ہو سکتا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ نے اپنے لئے ابھی بڑا قدم نہیں اٹھانا صبر کرنا ہے۔ امید ہے یہاں پر ہی حالات ٹھیک ہو جائیں۔ جو لوگ کسی قسم کی غلطی کر بیٹھے وہ بعد میں پچھتاوا ہی حاصل کریں اور کچھ نہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صورت حال ابھی تک کنٹرول میں نہیں ہے کیونکہ ٹینشن کی زد میں آکر غلطیوں پر غلطیاں بھی کر رہے ہیں۔ صبر تو کریں، چند روز خاموش تو رہیں اور اللہ پر بھروسہ تو لازمی کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جب تک حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک نہیں کرتے۔ اس وقت تک بہتری نہیں آ سکتی۔ غصہ نکال کر اپنے آپ کو ٹھیک کریں جو کہ نجات کا ذریعہ بھی ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
زندگی کے اس قیمتی وقت کو ضائع مت کریں۔ آپ نے اب بھی سنجیدگی سے کام نہ لیا تو پھر زندگی بھر پچھتاوا رہے گا اور اللہ پاک بار بار شائد آپ کو وارننگ دے رہے ہیں۔