سافانڈر17 چیمپئن شپ،پاکستان بنگلہ دیش آج مدمقابل
اسلام آباد(یواین پی) قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد محمود نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم ساف انڈر17 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں آسان نہیں لے گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ 28 ستمبر کو بھوٹان میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا سیمی فائنل مقابلہ بھارت اور نیپال کے مابین ہوگا۔ چیمپئن شپ میں سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان کو گروپ بی میں نیپال، میزبان بھوٹان اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا تھا جبکہ گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور مالدیپ کی ٹیموں شامل تھیں۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف 0-1 گول سے کامیابی جبکہ دوسرا میچ بھوٹان کے خلاف 3-3 گول سے برابر کھیلا۔تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 1?5 گول سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی اور قومی ٹیم سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کو آسان نہیں لے گی بلکہ کھلاڑیوں کو بھرپور محنت سے کھیلنا ہوگا۔ ٹیم کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ کے فرائض حسن بلوچ انجام دے رہے ہیں۔