ملتان سلطانز کی قیادت نے ابتدا میں خوفزدہ کردیا تھا،شان مسعود

  ملتان سلطانز کی قیادت نے ابتدا میں خوفزدہ کردیا تھا،شان مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود نے اعتراف کیا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کی قیادت نے انہیں شروع میں خوفزدہ کردیا تھا، کہ وہ معاملات کو کیسے سنبھالیں گے لیکن یومیہ بنیادوں پر صورتحال کو قابو کرنے کی حکمت عملی نے انہیں اس خوف سے نجات دلادی۔کوچ اینڈی فلاور سے بہترین تعلقات نے انہیں فیلڈ میں بہترین فیصلے کرنے میں مدد فراہم کی۔ورنہ ایونٹ سے قبل وہ کپتانی کو بھاری ذمہ داری سمجھ کر اس بارے میں کچھ زیادہ ہی سوچ رہے تھے۔


شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد ان پر یہ بات واضح ہو گئی کہ اینڈی فلاور معاملات کو کس انداز سے چلانا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے شروع میں ہی یہ بات سمجھا دی تھی کہ کارکردگی سمیت کپتان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔