پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آئی ہے، پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ہیوسٹن سکواش کلب میں کھیلے گئےپانچ روزہ ٹورنامنٹ میں اشہب عرفان نے نو ہزار ڈالرز کا روچسٹر پروم ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا، انہوں نے فائنل میں میکسیکو کے گومز ڈومنگیوز کو 1-3 سے شکست دی،روچسٹر پروم سکواش ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے سکواش پلیئرز نے حصہ لیا، پاکستانی پلیئرزنے فائنل 10-12، 4-11، 11-9، 9-11سے اپنے نام کیا۔اشہب عرفان پاکستان سے بابر پی ایس اے ٹائٹل جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

مزید :

کھیل -